جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کا ماہانہ اہم اجلاس

83

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کا ماہانہ اہم اجلاس ضلعی صدر پروفیسر غلام قادر لاکھو طاہری کی صدارات میں جامعہ عربیہ طاہریہ فردوس کالونی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی باڈی کی طرف سے ماہ ستمبرکے لیے دیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر سازی مہم ، نئی برانچز کے قیام، فلاحی کام ، صحت کی آگاہی ، شجر کاری ، روحانی طلبہ جماعت کی مزید برانچز کا قیام اور اس کو مزید فعل بنانے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارات ، جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی صدر پروفیسر غلام قادر لاکھو طاہری نے فرمائی ۔ اجلاس میں باڈی کے عہدیداران نے شرکت فرمائی جن میں سینئر نائب صدر خلیفہ محمد کاشف طاہری، جنرل سیکرٹری محمد عمران طاہری ، فنانس سیکرٹری محمد رفیق طاہری، جوائنٹ سیکرٹری مقصود احمد، آڈیٹر محمد حنیف کھتری، آفس سیکرٹری ذوالفقار علی طاہری، معاون صدر مظفر خشک طاہری، معاون جنرل سیکرٹری حافظ زین طاہری نے شرکت فرمائی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض سینئر نائب صدر خلیفہ محمد کاشف نے انجام دیے۔ آخر میں کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔