سندھ کے مفاد کیلیے وفاقی حکومت کا ساتھ دیں گے،ارباب غلام رحیم

159

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کے ترجمان ذوالفقار ملاح نے کہاکہہ ہماری پارٹی آرٹیکل149کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تاہم وفاقی حکومت سندھ کے مفاد کے لیے جو بھی قدم اٹھائے گی ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ پیپلزپارٹی بلاوجہ گیڈر بھبھکیاں دینے کے بجائے سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرے اور سندھ کو ترقی دلانے کی نیت سے کام کرے۔ سندھ کے عوام کے سامنے اب پیپلزپارٹی بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کی بات آئینے کی طرح ایک کھلی حقیقت ہے ۔کراچی میں صفائی کے مسئلے کے ساتھ سندھ میں بیڈ گورننس کا مسئلہ ہے لیکن وقت کی کی مناسبت سے اس وقت آرٹیکل149کے تحت کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا عمل بے وقت کی راگنی ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ممبران پر مشتمل کراچی کمیٹی بناکر آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے انہوںنے کہاکہ اس وقت اس قسم کے مسئلے اٹھاکر ملک میں افراتفری نہیں پھیلانی چاہیے کیونکہ ملک کے بارڈر پر سنگین صورتحال ہے ۔
ارباب غلام رحیم