الجزیرہ کی نمائندہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کیا

166

سری نگر(صباح نیوز) سری نگر میں مقیم الجزیرہ ٹی وی چینل کی نمائندہ نے بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا پردہ چاک کیا۔الجزیرہ کی نمائندہ رووا شاہ کے مطابق انہوں نے اپنی صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران پہلی بار2010ء میں کشمیر میں بھارت کا بھیانک چہرہ دیکھا۔ اس دن پتا لگا کہ کشمیریوں کو کیوں آزادی چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بی بی سی کے نمائندوں نے بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھایا تھا۔