جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

142
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سدرن کمانڈہیڈک وارٹر کے دورے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سدرن کمانڈہیڈک وارٹر کے دورے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے امن و امان کے لیے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نسٹ کیمپس کا افتتاح کیا۔ نسٹ کیمپس کا 2017ء میں اعلان کیا گیا اور دو سال میں مکمل ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں کیمپس سے 550 طالب علم انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ طلبہ آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں، بلوچستان کے طالب علم بہت باصلاحیت ہیں، پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
آرمی چیف