پیراگون سٹی کیس: خواجہ برادران کی بریت کی نئی درخواست دائر

113

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس کی سماعت کرتے ہوئے خواجہ برادارن کی عدالت میں حاضری مکمل
کرنے کے بعد کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے کسی کی کارروائی شروع ہوتے ہی ریفرنس کے ملزم خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے خواجہ برادران کی بریت کی استدعا کے حوالے سے ایک نئی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔ جس میں کہا گیا کہ خواجہ برادران پر عائد کی گئی فردجرم غلط ہے کیونکہ ان پر عائد کئے گئے تمام الزامات غلط ہیں لہٰذا عدالت خواجہ برادران کو رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ جس پر عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو آئندہ پیشی پر دائر کی جانے والی درخواست پر بحث کرنے کا حکم جاری کیا۔
پیراگون سٹی کیس