مودی کی انتہا پسند فوج بھارت میں تنہا کھڑی ہے، فواد چودھری

57

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسند فوج بھارت میں تنہا کھڑی
ہے، مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے کشمیریوں کی حالت تشویشناک ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا بھر کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے سیاسی مہم و امن کی طرف قدم بڑھانا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی سخت قلت ہے ۔ جس کے باعث کشمیریوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کی انتہا پسند فوج بھارت میں تنہا کھڑی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے مظفر آباد جلسے کو بہت اہمیت ملی ہے ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا بھر کو آگاہ کرنا ہو گا ۔ اس وقت یورپ ، برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے ۔
فواد چودھری