وزیراعظم کے کراچی اور خیبرپختونخوا کے دورے منسوخ

93

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) وزیراعظم نے کراچی اور خیبرپختونخوا کے دورے منسوخ کر دیے۔ طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کیلیے کھولنے کے منصوبے کا افتتاح بھی ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے
مطابق وزیراعظم عمران خان کا چودہ ستمبر ہفتہ کو ہونے والا دورہ کراچی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہائوس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر ہفتہ کو کراچی کا دورہ کرنا تھا تاہم اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ناصرف کراچی بلکہ خیبرپختونخوا کا شیڈول دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کراچی اور خیبرپختونخوا کے دورے اچانک منسوخ کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ خیبرپختونخوا کے دورے کے منسوخ کیے جانے کے باعث اب طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کیلیے کھلا رکھنے کی منصوبے کا افتتاح بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد کراچی اور خیبرپختونخوا کے دورے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو کراچی آمد تک شہری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو سٹریٹجک کمیٹی کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کو کراچی کے حالات پر مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی ہے۔
دورہ منسوخ