اوول ٹیسٹ،انگلینڈ پہلی اننگز میں 294رنز بناکرآئوٹ

114

اوول (جسارت نیوز) ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 294رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ کپتان جو روٹ نے نصف سنچری بنائی، مچل مارش نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اوول میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ٹم پائن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 27 پر گر گئی، اوپنر جو ڈینلی 14 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پرا سٹیون ا سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کپتان جو روٹ اور روری برنز کے مابین 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی، برنز 47 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزلووڈ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 130 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا، بین اسٹوکس 20 رنز بناکر مچل مارش کا شکار بن گئے، جو روٹ چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 57 رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، 176 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب جونی بیر سٹو 22 رنز بنانے کے بعد مچل مارش کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، سیم کرن 15، کرس ووکس 2 اور جوفرا آرچر 5 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مچل مارش نے چار جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزلووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا نے آخری وقت تک 7وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنالیے تھے۔