باسکٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ، فرانس نے امریکا کوہرادیا

134

بیجنگ(جسارت نیوز)باسکٹ بال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، فرانس نے فیورٹ امریکا کو ہرا کر ورلڈکپ سے آئوٹ کر دیا، لیول اسکورز سے سنسنی عروج پر رہی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں باسکٹ بال ورلڈکپ کا کوارٹر فائنل ہوا، ایونٹ کی فیورٹ امریکا اور کمزور ٹیم فرانس آمنے سامنے ہوئیں، پکڑ دھکڑ، چھینا جھپٹی اور پھرتی و مہارت کے کمال مظاہرے ہوئے۔ فرنچ کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کی برتری کو ختم کیا، زیادہ پرجوش ہوئے، 60.60اور پھر 78.78 کے لیول اسکور سے سنسنی عروج پر تھی۔ آخر کار 79.79 کا اسکور رہا۔ ورلڈ چیمپئن اور 58میچز کی ناقابل شکست ٹیم امریکا کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔باسکٹ بال کے بڑے اپ سیٹ کو دیکھ کر شائقین بھی حیران رہ گئے۔ دوسرا سیمی فائنل اسپین اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔