کے سی سی اے زون 6،پاکستان کلب نے راوی جم خانہ کو ہرادیا

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون چھ دائود خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب نے راوی جیم خانہ کو آٹھ وکٹوں سے لیٹ اسمعٰیل جعفر کرکٹ کلب نے قصبہ اسپورٹس کو نو وکٹوںمیٹرو پو لیٹن کرکٹ کلب نے سن کرکٹ کلب 73سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ان میچوں میں پاکستان کرکٹ کلب کے انڈر 19فاسٹ بائولر محمد مکی کی پانچ رضا الحسن کی تین وکٹوںنے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کے وکٹ کیپر بیٹسمین عبدالرحمن کی نسف سنچری محمد عثمان کی پانچ وکٹوں اور محمد طحٰہ کی تین وکٹوں لیٹ اسمعٰیل جعفر کرکٹ کلب کے کاشف علی کے آل راونڈ کھیل احسان اللہ کی چار وکٹوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیاسن کرکٹ کلب کے انڈر 16 لیفٹ آرم لیگ اسپنر خواجہ محمد حفیظ کی چار وکٹیںرائیگاں گئیںتفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں راوی جیم خانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد مکی کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے 69رنز بنا کر آوٹ ہو گئی عبدالمصور20،دانیال شاہنواز 18رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر سکے محمد مکی نے پانچ وکٹیں 22 رنز دیکر رضا الحسن تین وکٹیں محمد سلمان نے دو وکٹیں حاصل کیںمطلوبہ اسکور پاکستان کرکٹ کلب نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاصائم ایوب نے 26رنز رمیز راجہ نے 24رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے دوسرے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160رنز بنائے وکٹ کیپر بیٹسمین عبدالرحمن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51رنز سیف الرحمن 33رنز نے عمدہ بیٹنگ کی انڈر 16لیفٹ آرم لیگ اسپنر خواجہ محمد حفیظ نے نپی تلی بائولنگ کرتے ہوئے 15رنز کے عوض چار کھلاڑیوں ثاقب خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں سن کرکٹ کلب محمد عثمان کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے 87رنز بنا کر آوٹ ہو گئی خواجہ محمد نافع 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے انڈر 19 آل راونڈر محمد عثمان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10رنز کے عوض پانچ وکٹیں محمد طحٰہ نے 17رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیںتیسرے میچ میں قصبہ اسپورٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106رنز بنائے عمران علی 33،مشتاق احمد نے 23رنز بنائے احسان اللہ نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں کاشف علی نے تین وکٹیں محمد زوہیب نے دو وکٹیں حاصل کیں مطلوبہ ہدف لیٹ اسمعٰیل جعفر کرکٹ کلب نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا انڈر16آل رائونڈر کاشف علی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 44رنز ناٹ آئوٹ سکند ر خان نے 31رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے۔ ٹورنامنٹ میں عالمگیر جیم خانہ کی ٹیم نے پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔