معروف براڈکاسٹر  ثریا شہاب انتقال کرگئیں

129

اسلام آباد (آئی این پی) معروف براڈکاسٹر ثریا شہاب جمعہ کی صبح انتقال کرگئیں، انہیں سہ پہر میں اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کے لواحقین میں 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ثریا شہاب نے اپنے براڈکاسٹنگ کیریئر کا آغاز ریڈیو تہران کے ایک میگزین پروگرام سے کیا تھا جو عوام بالخصوص نوجوانوں میں بہت
مقبول تھا۔بعدازاں ثریا شہاب نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر ملازمت کا آغاز کیااوراس شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور اپنے عہد کی سلیبریٹی بن گئیں۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں ثریا شہاب نے بی بی سی اردو سروس میں شمولیت اختیار کی اور لندن منتقل ہوگئی تھیں۔