سابق چیئرمین نادرا دہری شہریت چھپانے کے الزام سے بری

165

اسلام آباد (صباح نیوز) مقامی مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک کو دہری شہریت چھپانے اور گورنمنٹ ملازم ہوتے ہوئے نجی پاسپورٹ بنانے کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ طارق ملک کی جانب سے سینئر قانون دان قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت کرکے طارق ملک پر لگائے جانے والے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا اور انہیں باعزت بری کردیا۔