عدالت کا فریال تالپور کی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کا حکم

113

راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میںنامزدگی کے باعث راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کیا جائے، فریال تالپور نے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے ۔ عدالت نے فریقین کے وکلا
کے دلائل سننے کے بعد فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جاری پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کا حکم جاری کردیا۔