آئی ایم ایف ٹیم کی چند روز میں  پاکستان آمد متوقع

127

اسلام آباد (اے پی پی) آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے
منیجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن نے اندرونی ٹیکس محصولات میں اضافہ کی ضرورت پر زوردیا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ آئی ایم ایف ٹیم کی آئندہ چندروز میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم میں علاقے کے لیے ادارے کے ڈائریکٹرجہاد آذر بھی شامل ہوں گے۔