اسلامک چیمبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کراچی میں ہوگا

552
ایس ایم منیر اسلامک چیمبر آف کامرس کے سیکر یٹر ی جنرل یو سف حسن حلاوی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
ایس ایم منیر اسلامک چیمبر آف کامرس کے سیکر یٹر ی جنرل یو سف حسن حلاوی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامک چیمبر آف کامرس اور ایگر ی کلچر انڈسٹر ی کے سیکر یٹر ی جنرل یو سف حسن حلاوی نے کہا ہے کہ 19 اسلامی ممالک کے اسلامک چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز رواں سال 15اور16نومبرکو کراچی میں یکجا ہونگے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کادوروزہ اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کی ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں اسلامک چیمبر کے آربیٹریشن سینٹر کی لائونچنگ اور معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ ماہ نومبر کی انہی تاریخوں میں کراچی میں ای سی او ممبر ممالک کی میٹنگ بھی ہوگی،اسلامک چیمبر کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ سے ایک دن پہلے فنانشل کمیٹی کی میٹنگ بھی منعقد کی جا ئے گی۔انہوں نے جمعہ کو ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیر،نائب صدور نور احمد خان، سابق نائب صدر گلزارفیروز،ڈاکٹر خورشید نظام، صدیق شیخ،عبدالشکورکھتری اور دیگر بھی موجود تھے۔یو سف حسن حلاوی نے اسلامک چیمبرز کی آئندہ ہو نے والے بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کے اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ اسلامک چیمبر آف کامرس کابو رڈ آف ڈائر یکٹر زنے ماہ نومبر میں کراچی میں سر مایہ کاری کا نفر نس کے انعقاد کے حوالے سے بھی پلاننگ کرلی ہے اور یہ پروگرا م بھی 15اور16نو مبر 2019 کو کراچی میں منعقد ہو ں گے،یہ کا نفر نس اسلامک ممالک کو موقع فرا ہم کرے گی کہ وہ پاکستان میں دستیا ب سر مایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں معلو مات حاصل کر سکیں ۔