کاروبار حصص میں مندی:45فیصد حصص کی قیمتیں کم، 10ارب سے زائد کا نقصان

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو اتار چڑھائوکے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے کے ایس ای100انڈیکس 65.30 پوائنٹس کی کمی سے31481.31پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ45فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 10 ارب 56 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 44.52فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 31628 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31280پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 65.30پوائنٹس کی کمی سے 31481.31 پوائنٹس پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 81.69پوائنٹس کی کمی سے 14834.17 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 254.54پوائنٹس اضافے سے49716.77پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 12.83پوائنٹس کی کمی سے 23038 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 10 ارب 56 کروڑ 65 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب 12ارب 48کروڑ35لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر 10 کروڑ 30 لاکھ 93 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کی نسبت 8 کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے لکی سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 16.70روپے اضافے سے373روپے اور پاک گم اینڈ چیم کے حصص کی قیمت 11.62روپے اضافے سے 251.63 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت200روپے کمی سے 6 ہزار روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 32.23 روپے کمی سے 841.35 روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، یونٹی فوڈز،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،پاک الیکٹران،لوٹی کیمکل، ورلڈ کال ٹیلی کام،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک اور اینگرو فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے ۔