اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.15 روپے سے بڑھ کر156.30روپے اورقیمت فروخت 156.25روپے سے بڑھ کر156.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156روپے سے گھٹ کر155.90روپے اور قیمت فروخت 156.50روپے سے گھٹ کر156.40روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے 171.50روپے سے بڑھ کر 172.30روپے اور قیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر174.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر193.10روپے اور قیمت فروخت 193.50 روپے سے بڑھ کر195.10روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.40روپے سے گھٹ کر41.35روپے اور قیمت فروخت 41.70روپے سے گھٹ کر41.65روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.40 روپے سے گھٹ کر42.35روپے اور قیمت فروخت 42.70 روپے سے گھٹ کر42.65روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔