کمشنر لاہور کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

402

لاہور (نمائندہ جسارت) کمشنرلاہور/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے پرانی انارکلی، مال روڈ، ہال روڈسے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میںلاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا ۔سمن آباد زون اسکواڈ نے اچھرہ، ماربل مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔ نشتر زون اسکواڈ نے جنرل اسپتال تا قینچی بازار سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا ۔شالامار زون اسکواڈ نے چاہ میراں بازار سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میںلاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر2000 روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے جان محمد روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں اور ویلنشیا ٹائون میں20بکرے 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دئیے ۔ راوی زون اسکواڈ نے بادامی باغ، ٹنڈا پھاٹک سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3100 روپے جرمانہ کیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے نصیر آباد، دھوبی گھاٹ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے پیپسی روڈ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4500 روپے جرمانہ کیا۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے فیصل ٹائون ، مین مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000 روپے جرمانہ کیا۔