عوام کو جی ایس ٹی کے نام پر لوٹا جارہا ہے ،رانا طہٰ، ڈاکٹر محمد انور

223

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدانور،نائب امیر میاںاعجازحسین ،نذیراحمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث دکانداروں نے بھی مہنگائی میں خودساختہ اضافہ کردیاہے ۔عوام پریشان ،جی ایس ٹی کا نام استعمال کرکے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے،رہنمائوں نے کہاکہ شہراور گرد و نواح میں مہنگائی کا سونامی بوتل سے باہرنکل آیاہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورضلعی حکومت کرانفروشوںکی پڑتال اوراکے خلاف کارروائی میں مکمل طوپرناکام نظرآتی ہے۔ انتظامیہ کرپشن کے خاتمہ میں بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ انتظامیہ مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔راناطٰہٰ خاں نے کہاکہ فیصل آبادمیں مہنگائی اورگرانفروشی میں دوکاندار اہم کردار کررہے ہیں ،اشیاء خوردنوش کی قیمتوںمیں خودساختہ اضافہ سے عوام پریشان جبکہ جی ایس ٹی اور دیگر ناموں سے عوام کااستحصال کیا جارہا ہے ،حالانکہ یہ ٹیکس عوام پہلے بھی دیتی تھی لیکن دکاندارمافیاکی چوربازاری سے انتظامیہ لاعلم ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اورمتعلقہ اداروںسے فوری نوٹس لے کرکارروائی کے واضح احکامات جاری کریں ۔