پی ٹی آئی کی طرف سے میئر سکھر کی گمشدگی پر پریشانی کا ا ظہار

104

سکھر( نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی کی طرف سے میئر سکھر کی گمشدگی پر پریشانی کا ا ظہار ، میئر سکھر کو ڈھونڈنے والوں کو 10 ہزار روپے دینے کا اعلان۔ پی ٹی آئی سکھر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین جتوئی کی طرف سے میئر سکھر ارسلان شیخ کی مسلسل شہر سے لاپتا ہونے پر سخت پریشانی کا ظہار کیا اور کہا کہ ایک ماہ سے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ سکھر سے لاپتا ہیںِکوئی بھی شخص میئر کو ڈھونڈے گا اس کو 10 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ مبین جتوئی نے کہا کہ ایک ماہ سے میئر سکھر شہر سے غائب ہیں۔ محرم کے 10 دن کسی بھی ماتمی جلوسوں کے انتظاموں کی نگرانی کے لیے نظر نہیں آئے۔ سکھر شہر کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ شہر کے تمام روڈ راستے کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ میئر سکھر شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکے ہیں۔ شہر کے اکثر علاقوں میں نالیوں کا گندا پانی تالاب کی صورت میں نظر آرہا ہے۔ جس کے باعث شہری سخت تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ کروڑوں روپے بجٹ ہونے کے باوجود شہر میں صفائی کے ناقص انتظام دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ میئر سکھر ارسلان شیخ نے جب سے میئر کی چارج سنبھالی ہے تب سے ایسی حالت ہو گئی ہے اس سے پہلے ایسی حالت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میئر سکھر پیپلز پارٹی کا لاڈلا میئر ہے جو اپنے شہر کو وقت دینے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے کراچی میں قیام کر کہ گھر بیٹھے سرکاری سہولیات استعمال کر رہا ہے۔ جس سے شہری پوچھنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے شہر سے لاپتا ہونے والے میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کو ڈھوندنے والے کسی بھی شہری کو اپنی طرف سے 19 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔