حیدر آباد، محرم الحرام کے موقع پر بھی شہر میں  گندگی، تعفن، شاہراہوں پر سیوریج کا پانی جمع

107

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر بھی شہر میں گندگی، تعفن، مرکزی شاہراہوں پر بھی سیوریج کا پانی جمع، محرم الحرام پر بھی بلدیہ کا عملہ شہر میں دکھائی نہیں دیا۔ لطیف آباد یونٹ نمبر11,اییر پورٹ روڈ،مہر علی اور خدا حافظ سے جانے مہر علی جانے والا روڈ کیچڑ میں گم ہوگیا پریس کلب روڈ،رسالہ روڈ،شاہراہ فاطمہ جناح جیسے اہم مقامات پر بھی پانی جمع تھا لطیف آباد یونٹ نمبر12جہان تعزیوں کا مرکزی جلوس نکلتا ہے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے جن سے تعفن اٹھا رہا تھا۔