ٹرمپ کے مؤاخذے کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کانگریس کمیٹی کا اجلاس

118

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہی میں ایوان نمایندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے گزشتہ روز ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے منسلک تحقیقات میں تیزی لانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد قانون ساز یہ فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ جائیں گے کہ صدر کے مواخذے کی سفارش کرنی چاہیے یا نہیں۔ ووٹنگ کے بعد کمیٹی کے چیئرمین جیرالڈ نیڈلر نے بتایا کہ 17 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے قراردادکی منظوری دی گئی۔