انڈونیشیا: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے نمازِ استسقا کی ادائیگی

121

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بڑھتی جار ہی ہے، جس کے بعد پانچ صوبوں ریاؤ، جامبی، جنوبی سماٹرا، مغربی کالیمانتان اور جنوبی کالیمانتان میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ سے اٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا ہے جس نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے انڈونیشیا میں جمعہ کے روز نماز استسقا ادا کی گئی۔ حکام نے مضر صحت ہوا سے بچنے کے لیے شہریوں میں 50 لاکھ ماسک تقسیم کیے۔