پیرس میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ہڑ تال سے پہیا جام

167

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک آر اے ٹی پی کی یونین نے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی، جس سے شہر بھر میں پہیا جام ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونین نے اعلان کیا تھا کہ نئے حکومتی پنشن نظام میں اصلاحات کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ پیرس میٹرو، بس اور آر آئی آر مضافاتی ٹرین نیٹ ورک چلانے والے نیٹ ورک نے لوگوں کو احتجاج کے روز کم سے کم سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔