ڈیموکریٹ امیدواروں کا تیسرا مباحثہ‘ ٹرمپ پھر نشانے پر رہے

111

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں آیندہ برس ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان انتخابی مہم کا تیسرا مباحثہ ہوا جس میں امیدواروں نے ٹرمپ کے علاوہ ایک دوسرے کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ 3 گھنٹے جاری رہنے والے مباحثے میں صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کے بعد دوسرا سرِ فہرست معاملہ امریکا میں ہیلتھ کیئر رہا۔