ہانگ میں حکومت مخالف اور چین نواز مظاہرین آمنے سامنے

123

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاج کے بعد بیجنگ نواز مظاہرین بھی میدان میں آگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے روز شہر کے وسط میں واقع آئی ایف سی مال میں چین کے پرچم اٹھائے سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور انہوں نے بیجنگ کے حق میں نعرے لگائے۔ اطلاع ملنے پر حکومت مخالفین کی بڑی تعداد بھی مال پہنچ گئی اور اس دوران فریقین نے ایک دوسرے کو بے دخل کرنے کوشش کی۔