پینٹاگون کا شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق خبر پر ردعمل

101

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کے ترجمان میجر شین رابرٹ سن نے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں فوج بھیجنے کے دعووں سے متعلق وضاحتی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں کی تعداد کا تعین علاقے کی صورتحال کے مطابق کیا جائیگا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہم ان کی تعداد اور وقت کی معلومات فراہم نہیں کر سکتے۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ پینٹاگون تقریباً 150 فوجی روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔