اسرائیلی وزیراعظم اور بیٹے کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک

111

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیل کے عرب باشندوں کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر نفرت انگیز تنقید کی وجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے اُن کا اکائونٹ عارضی طور پر بلاک کردیاہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو کے بیٹے یئر نتین کا بھی نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر اکاؤنٹ عارضی طور بلاک کردیا گیا ہے۔