برازیل: اسپتال میں آتش زدگی سے 11 افراد جان سے گئے

106

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے بندرگاہی شہر ریو ڈی جنیرو کے ایک اسپتال میں اچانک آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے محکمے کے عملے نے 10 لاشوں کو آتش زدگی سے متاثرہ حصے سے نکال لیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز جب آگ لگی تھی، اس وقت متاثرہ عمارت کے اندر 103 مریض موجود تھے۔