مائیک پومپیو قومی سلامتی کے مشیر نہیں بنائے جا رہے‘ امریکی صدر

102

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو قومی سلامتی کے مشیر کی اضافی ذمے داریاں نہیں سونپ رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کے ساتھ اس حوالے سے بات کی تھی تاہم انہوں نے جواباً تجویز دی ہے کہ یہ عہدہ کسی اور مناسب شخص کو تفویض کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو امریکی صدر نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کر دیا تھا۔