بالٹیمور میں ٹرمپ کی آمد پر جگہ جگہ احتجاج اور مظاہرے

110

بالٹیمور (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور آمد پر کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے جمعرات کے روز بالٹیمور کا دورہ کیا اور ان کے ہوٹل کے قریب ہی مقامی شہریوں نے مظاہرے کیے۔ ٹرمپ نے 2 ماہ قبل اس شہر کو ’’چوہوں کی آماج گاہ‘‘ قرار دیا تھا۔ ان کا اشارہ سیاہ فاموں اور تارکین وطن کی جانب تھا۔ اسی بنا پر مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹرمپ کا چوہا نما پتلا بھی اٹھا رکھا تھا، جسے روسی جاسوس کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔