تنظیم اساتذہ کی صوبائی عاملہ کا اجلاس 15ستمبر کو کراچی میں ہوگا

93

کراچی (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبائی عاملہ کا اجلاس 15ستمبر بروزاتوار صبح دس بجے قباء آڈیٹوریم گلبرگ کراچی میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پروفیسر ابوعامر اعظمی کرینگے ،تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرپروفیسر نصراللہ لغاری اس اجلاس میں خصوصی شرکت کریںگے۔اجلاس میں ستمبر اور اکتوبرکے پروگراموں کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔