ڈاؤیونیورسٹی:پروفیسر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر تفضل حسین کی یاد میںتعزیتی اجلاس

176

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروفیسر نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر تفضل حسین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈائو میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم میں تعزیتی اجلاس ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی، پروفیسر ادیب رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مرحومین اپنے مریضوں سے انتہائی شفقت وہمدردی کارویہ رکھتے تھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیںگی۔