محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی تعلیمات اجاگرکی جائیں،شاہ عبدالحق

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اہل بیت کرام سے محبت و عقیدت مسلمانوں پر لازم ہے۔ امت مسلمہ کے لیے حسینی کر دار ہمیشہ رہنما رہے گا۔ دین و ملت کو مضبو ط و مستحکم کر نے کے لیے اسوۂ حسینی کی پیروی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے میمن مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت و رواداری کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجا گر کیا جائے ۔