اماں آمنہ ویلفیئر میڈیکل سینٹر کا قیام

100

کراچی (پ ر) کراچی کی پسماندہ بستیوں اور سو سالہ پرانے گوٹھوں میں میڈیکل سینٹر کے قیام سے مریضوں کو بروقت طبی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہماری ویلفیئر کے قیام کا اصل مقصد ہے۔ یہ بات الیاس داؤد گوٹھ بن قاسم ضلع ملیر میں قائم کیے گئے۔ اماں آمنہ ویلفیئر میڈیکل سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ادارے کے چیئرمین مولانا محمودالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔