64پولیس اہلکار برطرف‘3کی جبری ریٹاٹرمنٹ سمیت 4218 کو مختلف سزائیں

89

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے کارگردگی کی بنیاد پر سزا وانعام کی خصوصی مہم کے دوران 64پولیس اہلکاروںکو برطرف اور3کو جبری ریٹائرمنٹ سمیت 4218 کو مختلف سزائیں دیں ، جب کہ 1114کو مختلف انعامات سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے صوبائی سطح پرپولیس افسران اورجوانوں کوانکی عمدہ اورناقص کارکردگی کی بنیادپربالترتیب تعریفی اسناداورسزاؤں کے حوالے سے مہم کے دوران رینج کے لحاظ سے پہلی پوزیشن پرآنیوالے ڈی آئی جی لارکانہ عرفان بلوچ جبکہ اضلاع کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ایس ایس پی کشموراسدرضا کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی ہے اور ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام وتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں مذکورہ مہم کے دوران کانسٹیبل تا انسپکٹررینک کے 4218 ملازمین کو ناصرف مختلف نوعیت کی شکایات پر بڑی چھوٹی سزائیں دی گئیں بلکہ انکا ڈیٹا بھی(HRMIS) ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پرمحفوظ بھی کیاگیا۔