ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت آج شام 4بجے فاران کلب میں سیمینار ہو گا

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت آج 14ستمبر بروز ہفتہ شام 4بجے فاران کلب نزد حسن اسکوائر میں’’قومی مسائل اور ہمارا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہو گا ۔ سیمینار سے عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، بیرسٹر نسیم احمد باجوہ ، صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک انتخاب عالم سوری ، رہنما جماعت اسلامی راجا عارف سلطان خطاب کریں گے ۔