سپرہائی وے کے قریب سے 32سالہ شخص کی سرمیںگولی لگی لاش برآمد

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر رؤف سوسائٹی کے قریب 5اسٹار پٹرول پمپ کے سامنے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کواپنے قبضے میںلے کرپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا ، رات گئے تک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 32سال کے قریب ہے اور وہ شکل سے سرائیکی لگتاہے، مقتول کے سرمیں گولی کا نشان موجود ہے۔