جامعہ کراچی اور ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کراچی کیمپس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز وائس چانسلر سیکرٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہ ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اوردیگر افسران نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کوفروغ دینا ہے۔