تاجر رہنماؤں نے ایف پی سی سی آئی صدر کی میعاد 3 سال کرنیکی کوشش نا کام بنا دی

104

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹر الیاس بلور‘ سینیٹر میاں عتیق اور تاجر تنظیموں اور چیمبر ز کے عہدیداروں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی معیاد 3 سال کرنے کی کوشش نا کام بنا دی اور سینیٹ کمیٹی میں یہ بل شدید تنقید کے بعد اب واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ بل ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو کام اچکزئی کی جانب سے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے ذریعے پیش کیا گیا تھا اس بل کو چیئرمین سینیٹ نے خاموشی کے ساتھ ایجنڈے کا حصہ بنادیا تھا لیکن سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز اور چیمبرز کے عہدیداروں کی تنقید کے بعد یہ
بل واپس لے لیا گیا ہے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس نے اس سلسلے میں اجلاس میں اس پر غور کیا اس بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ ایک سال کے لیے بلوچستان کے کوٹے پر فیڈریشن کے صدر کی مدت 3 سال کردی جائے اگر بل پاس ہوجاتا تو اس کا اطلاق دارو خان پر ہوتا یوں وہ ایک سال کی بجائے 3 سال کے لیے صدر بن جاتے دارو خان کی اس کوشش کے خلاف چیمبر کے بڑے گروپ یو بی جی میں بھی بہت تحفظات پائے گئے ہیں لیکن اب یہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی خاموش حمایت کے باوجود پاس نہیں ہوسکے گا بلکہ اسے واپس لے لیا گیا ہے ۔