پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر براہ راست ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے پر پابندی

127

لاہور (آن لائن) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں پر براہ راست ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جن کے سربراہ ان اضلاع کے کمشنر ہونگے۔