وزیراعظم عمران خان کا آج  کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کا آج کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج عمران خان کا دورہ کراچی شیڈول تھا۔ ذرائع کے مطابق کراچی اسٹریٹجک کمیٹی کی سفارشات مرتب ہونے کے بعد وزیراعظم دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے میں تحریک انصاف
کے اراکین سندھ اسمبلی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات اورکراچی کے مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔ کراچی میں زیر تعمیر وفاقی منصوبوں گرین لائن بس پروجیکٹ، شہر میں زیر تعمیر فلائی اوور، کے فور پروجیکٹ، سرکلرریلوے، سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے کے علاوہ کراچی کے6 اضلاع میں شمسی توانائی سے چلنے والے 200 آر او پلانٹ لگانے کے منصوبے پر پیش رفتشامل تھی۔