پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ

187

 

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے 30 ستمبر تک علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2014ء میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا
دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔اس کیس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اس کیس میں صدارتی استثنا حاصل ہے۔