وزیر اعظم عمران خان27ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

90

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے ۔ جہاں پر وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے ۔ جن میں وہ عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی
زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر 3 روزہ دورے پر نیویارک روانہ ہو گئے ہیں جہاں پر وہ وزیر اعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے اور امریکا میں پی ٹی آئی ورکرز کی ٹیموں سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری درجن بھر تنظیموں سے بھی امریکا میں ملاقات کریں گے جس میں وہ پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی رہنمائوں سے بھی ملیں گے جبکہ وزیر اعظم دورہ امریکا پر 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے جہاں پر وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔