امریکی بجٹ خسارہ ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا،رپورٹ

124

واشنگٹن(آن لائن)امریکی بجٹ خسارہ ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ مالیاتی سال میں اب بھی ایک ماہ باقی ہے ،2009ء کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ اس سطح سے تجاوز کرگیا ہے ، یہ بات محکمہ خزانہ کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات میں ایک اسٹینڈ آئوٹ آئٹم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک عرصے سے کہتے
آرہے ہیں کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جیت رہے ہیں حتیٰ کہ ڈیوٹیز امریکی کمپنیوں کی جانب سے ادا کی جاتی ہیں۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست تک 11ماہ کے عرصے میں امریکی خسارہ ایک ٹریلین ڈالر سے اوپر چلا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں19فیصد زاید ہے جیسا کہ اخراجات میں آمدن کی شرح سے دگنا سے زاید اضافہ ہو گیا ہے ،امریکی مالیاتی سال جو بجٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے ، 30ستمبر کواختتام پذیر ہوتا ہے ۔ کسٹمز ڈیوٹیز جو حکومتی خزانے میں جاتی ہیں ،73فیصد اضافے کے ساتھ66ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں تاہم ٹرمپ نے چینی اشیا پر ٹیکس محصولات کا نیا دور نافذ کیا ہے جو کہ یکم ستمبر سے لاگو رہا ہے ۔