تنازع کشمیر عالمی عدالت نہیں لے جایا جاسکتاہے، وزارت قانون

108

اسلام آباد(آن لائن)مسئلہ کشمیر براہ راست عالمی عدالت انصاف نہیں جا سکتا، معاملے کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اٹھایا جائے، وزارت قانون نے وزیر اعظم کو سفارشات ارسال دیں۔بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد حکومت نے مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف
لے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے مانگی گئی۔ وزارت قانون نے تفصیلی غور اور مشاورت کے بعد اپنی رائے بھجواتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں، البتہ سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی ایڈوائزری رائے کے لیے معاملہ عالمی عدالت انصاف بھجوا سکتے ہیں۔