ملک مخالف مواد کی تقسیم کے مقدمے میں وکلاکو دلائل کیلیے مہلت

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف مواد کی تقسیم کے مقدمے میں ایک مرتبہ پھر دلائل کے لیے وکلا کو مہلت دیدی۔جمعے کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید و دیگر کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں شیراز وحید و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ مقدمے میں حتمی دلائل کے لیے ملزمان کے وکلا کی جانب سے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے وکلا کو مہلت دیتے ہوئے
سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق شیراز وحید سمیت 7 ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ ملزمان میں شیراز وحید، علی حسن، نعیم شمشاد، دانش سعید اور دیگر شامل ہیں۔ مقدمے میں ایک ملزم سید اظہر علی تاحال مفرور ہے۔ شیراز وحید کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیراز وحید پر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کا الزام ہے۔