القرآن

33

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(صالح ؑ کی قوم نے جواب دیا)’ ’ تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے ۔ تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے؟لا کوئی نشانی اگر تو سچا ہے‘‘۔صالح ؑنے کہا’’ یہ اونٹنی ہے ۔ ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔ اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آلے گا۔‘‘ مگر انہوں (قوم ثمود) نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخر کار پچھتاتے رہ گئے ۔ عذاب نے انہیں آ لیا۔
(الشعرآء:153-158)