پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا

378

پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

ہیڈکوچ مصباح الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا،  ہوم سیریز کے لیے بورڈ اور کوچ نے سرفراز احمد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے بابر اعظم کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم 4 ٹیسٹ، 26 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے، وہ  2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں 13ویں بہترین بیٹسمین ہیں۔