ڈیل کی خبروں میں  صداقت نہیں‘ اسپیکر تھانیدار بنا ہوا ہے‘ شاہدخاقان عباسی

108

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،چیئرمین نیب
کے تقرر پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، اسپیکر تھانیدار بنا ہوا ہے ۔ احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔زرداری کو جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت آج تک ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے،چیئرمین نیب کے تقرر پر قوم سے معافی مانگتا ہوں، اسپیکر اس وقت تھانیدار بنا ہوا ہے اسپیکر کا کام ارکان اسمبلی کی مدد کرنا ہوتا نہ کہ انہیں تنگ کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزم لگایا گیا ہے کہ میں وزارت خارجہ کی گاڑی استعمال کرتا ہوں ملک کا وزیراعظم تھا، بتا دیتے تو آفس پہنچنے کے لیے تانگہ یا اوبر کرا لیتا ایک سال سے نیب تفتیش کر رہا ہے، 55 دن سے ریمانڈ چل رہا ہے، ابھی تک کیس سمجھ نہیں آیا، نیب کا ادارہ ہی غلط ہے یہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
شاہد خاقان